نوجوان کی خودکشی

منااکھیلی؍28مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)گلے میں پھندا ڈال کر نوجوان کے خودکشی کرنے کا حادثہ تعلقہ ہمناآباد کے چندن ہلی دیہات میں منگل کو پیش آیا۔پرمیشور رام داس کسادی(20سالہ) اس واقعہ میںاپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔اس نے اپنے کھیت میں گلے میں پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ۔ خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چلنے کی بات پولیس ذرائع نے بتائی۔ ہمناآباد پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرنے کی بات سب انسپکٹر لکپا اگنی نے بتائی۔

آگ بجھانے کی عملی مشق
منااکھیلی؍28مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)اندور دیہات کے جے منترل بھوانی مندر کے زیراہتمام منعقدہ کراٹے کلاسیس کے موقع پر فائربریگیڈکے عملہ نے آگ بجھانے سے متعلق اپنا مظاہرہ پیش کیا۔عموماًشارٹ سرکٹ کی بناپر لگنے والی آگ کو کس طرح قابو میں کیاجائے اور سب سے پہلا کونسا قدم اٹھایاجائے کہ زیادہ نقصان سے بچ سکیں ۔ یہ امور فائربریگیڈ عملہ کے افسر مزمل صاحب نے بتائے۔ کسی بھی چیز کوجلنے سے روکنے کے لئے پانی بہتر متبادل ہوتاہے۔ اور پانی ہی کے ذریعہ یہ تربیت دی جاتی ہے۔ بروس لی بوڈوکان کلب کراٹے کلاسیس کے صدر شیورام راٹھوڑ ، کراٹے چمپئین اور استاد ونوکمار، دیپک راٹھوڑ، دیوی داس وغیرہ اس موقع پر موجودتھے۔ بروس لی بوڈوکان کلب ، کراٹے تربیت ادارہ کے ذمہ دارنے بتایاکہ 30مئی تک کراٹے کی تربیتی کلاسیس چلتی رہیں گی ۔