شمس آباد 14 نومبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ سدیشورا کالونی میں کل رات ایک نوجوان نے باپ کی موت کے صدمہ سے دلبرداشتہ ہوکر تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس کے بموجب ایم سنگا 24 سالہ متوطن میزورم ایک ماہ قبل ہی شمس آباد میں 02 اکاڈمی ٹریننگ سنٹر میں داخلہ لیا اس کے چند دن بعد ہی اس کے باپ کے انتقال کی خبر اسے ملی۔ جس کے بعد وہ تنہا رہنے لگا۔ کل رات اس نے باپ کی موت کے صدمہ کو برداشت نہ کرتے ہوئے سدیشورا کالونی میں واقع عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگادی۔ زخمی حالت میں اسے نمس منتقل کیا گیا جہاں وہ آج صبح دوران علاج فوت ہوگیا۔ 02 اکاڈمی پرنسپل سدیپ رائے کی شکایت پر شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔