نوجوان کو دھوکہ دینے والے 6نقلی ایجنٹس گرفتار

سرسلہ میں ٹاسک فورس کی کارروائی ، 32 پاسپورٹس ضبط

گمبھی راؤ پیٹ ۔ /24 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹاسک فورس پولیس ملازمین نے کارروائی کرتے ہوئے سرسلہ میں 6 نقلی ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا جو غیر قانونی طور پر علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو بیرونی ممالک بھیج کر روزگار دلوانے کا وعدہ کرتے ہوئے ان سے بھاری رقم وصول کررہے تھے ۔ ضلع ایس پی سرسلہ بی کے راہول ہیگڈے نے آج نقلی ایجنٹوں اور ان کے پاس سے دستیاب 32 عدد پاسپورٹس کو اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے بتلایا کہ یہ نقلی ایجنٹس کشاوانی سرینواس (یلنتہ کنٹہ) سوراا راجہ بابو (کونڈ راؤ پیٹ) پلے سرینواس ، پلے پرشانت (سردھاپور) بوکیا راجو ( یلاریڈی پیٹ) ویملوا لکشمی نارائن (پرشانت نگر) نے بے روزگار معصوم نوجوانوں سے ایک لاکھ روپئے زائد رقم اور پاسپورٹ حاصل کرتے ہوئے آج ، کل آنے والے دنوں کے اندر بیرونی ممالک روانہ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ٹال مٹول کی پالیسی اختیار کررہے تھے ۔ پولیس نے خفیہ طورپر اطلاع پاکر ان نقلی غیرقانونی بیرونی ممالک روانہ کرنے کا جھوٹا وعدہ کرنے والوں کو جال بچھاکر گرفتار کرلیا جن کے پاس سے 32 پاسپورٹس ضبط کرلئے ۔