حیدرآباد۔ 13 ستمبر (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کے علاقہ چوٹ اپل میں ایک نوجوان نے ماں کے عاشق کا قتل کردیا۔ بارہا ماں سے دُور رہنے کی دھمکی کے باوجود قربت سے برہم نوجوان نے ماں کے عاشق کو ہلاک کردیا۔ چوٹ اپل پولیس کے مطابق 41 سالہ رمیش اس کی داشتہ کے بیٹے پرساد کے حملے میں ہلاک ہوگیا۔ رمیش پیشہ سے میستری تھا جو گزشتہ چند ماہ سے علاقہ میں واقع ایک ربر فیاکٹری میں کام کررہا تھا، جہاں اس کی ملاقات اس کمپنی میں کام کررہی ایک خاتون جیوتی سے ہوئی اور ان کے درمیان دوستی ناجائز تعلقات کا سبب بن گئی ۔ اس کا پتہ جب جیوتی کے بیٹے پرساد نے رمیش کو لنگوجی گوڑہ میں طلب کیا اور لاٹھی سے حملہ کرکے ہلاک کردیا۔