بھارتیہ ودیا بھون میں چلڈرنس ڈے تقریب ، بینک عہدیداروں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آندھرا بنک نے کمسن اور نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو آندھرا بنک سے مختلف سہولتیں مہیا کرنے کی غرض سے دو نئی اسکیموں جن میں اے بی لٹل اسٹارس اور اے بی ٹینس شامل ہیں کا آج چلڈرنس ڈے کے موقع پر بھارتیہ ودیا بھون میں منعقدہ تقریب کے دوران بینک عہدیداروں نے افتتاح کیا ۔ اس موقع پر نائب صدر نشین و سکریٹری بھارتیہ ودیا بھون مسٹر ایس گوپالا کرشنن ، جنرل مینجر آندھرا بنک مسٹر ایم ایس چلپتی راؤ ، جنرل مینجر حیدرآباد زون I مسٹر جی روی کمار ، زونل مینجر حیدرآباد II مسٹر وینکٹیشورلو ، جنرل مینجر ہیڈ آفس مسٹر وی ایم پارتھا سارتھی ، جنرل مینجر اینڈ سی وی او مسٹر آر ودیا ساگر کے علاوہ دیگر آندھرا بنک ملازمین ، طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔۔