حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) آصف نگر کے علاقہ میں ایک نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی جو پیشہ سے خانگی اسکول کی ٹیچر تھی ۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ مہیشوری جو کمہارواڑی علاقہ آصف نگر کے ساکن شخص بالیا کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق لڑکی بیمار تھی جو سمجھا جارہا ہے کہ بیماری سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔ آصف نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔