حیدرآباد 23 نومبر( این ایس ایس ) بی سی سنکشیما سنگھم کے قومی صدر و مریال گوڑہ سے کانگریس امیدوار آر کرشنیا نے آج الزام عائد کیا کہ کے سی آر نہ کسی سے ملاقات کرینگے اور نہ کسی کو دوسروں سے ملنے دینگے ۔ انہوں نے اپنے حلقہ میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ اگر وہ روزگار چاہتے ہیں تو انہیں کانگریس کو ووٹ دینا چاہئے ۔ کانگریس تمام کنٹراکٹ ملازمین کی خدمات کو باقاعدہ بنائیگی ۔ اس کے علاوہ سابقہ نظام کو بحال کرتے ہوئے تمام ملازمین کو پنشن بھی فراہم کی جائے گی ۔