نئی دہلی 11 ارپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے رائے دہندوں اور خصوصاً نوجوانوں اور پہلی مرتبہ حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں سے رائے دہی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔ ملک میں 17 ویں لوک سبھا کے لئے جمعرات کی صبح 7 بجے سے پہلے مرحلہ کی پولنگ شروع ہوئی۔ پہلے مرحلہ میں لوک سبھا کی 543 سیٹوں میں سے 91 نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی۔