نوجوان خاتون ماؤسٹ کی خود سپردگی

وشاکھاپٹنم ۔ 17 جولائی ۔ ( پی ٹی آئی ) نوجوان خاتون ماؤسٹ نے جس کا نام ونتھلا جھانسی عرف کسائی نے جس کے سر پر ایک لاکھ روپئے کا انعام ہے آج ضلع پولیس عہدیدار کے سامنے خود سپردگی اختیار کرلی ۔ سبکدوش ہونے والے سپرنٹنڈنٹ پولیس وکرم جیت دوگل کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے خاتون ماؤسٹ نے اپنی ماضی کی زندگی ترک کردی ۔ 22 سالہ جھانسی ویزاک ایجنسی میں کوپورو منڈل کے تحت ملاپلی موضع کی متوطن ہے ۔ وہ گزشتہ 6 سال ماؤسٹوں میں شامل تھیں اور اس تنظیم کیلئے ماؤسٹ اسکواڈ رکن کی حیثیت سے کام کیا۔ ایس پی دوگل نے کہا کہ جھانسی پولیس پر فائرنگ کرنے کے بشمول 10 مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھیں اس نے عوام پر حملے کرنے ، زیرزمین دھماکو اشیاء بجھانے کے کام میں بھی حصہ لیا تھا ۔