نوجوان حب الوطنی کا پیغام پھیلائیں:راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی ۔ 29 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ حب الوطنی اور قوم پرستی کا پیغام پھیلائیں ۔ وہ جموں و کشمیر کے طلبہ کے ایک گروپ کے ساتھ تبادلہ خیال کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ 15 تا 24 سال عمر کے بچے جن کا مقصد ریاست کے نوجوانوں کو بے نقاب کرناہے ، انہیں چاہئے کہ پورے ملک میں حب الوطنی اور قوم پرستی کا پیغام پھیلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی میں شرکت ترقی کے عمل کا ایک اہم حصہ ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں نوجوانوں کے تجربات سے واقفیت حاصل کر کے بہت مسرت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ وطن کو جانو پروگرام کا مقصد عسکریت پسندی سے متاثرہ بچوں اور ریاست جموں و کشمیر کے سماج کے محروم طبقات کی نشاندہی ہے تاکہ انہیں بازآبادکاری کونسل اس پروگرام کے تحت فائدے پہنچا سکیں۔