نوجوانوں کو ڈاکٹر یا انجینئر کے علاوہ دیگر پیشہ وارانہ کورسیس کرنے کا مشورہ

دفتر سیاست میں انڈو برٹش اسکالر شپس کی تقسیم ، جناب زاہد علی خاں اور ڈاکٹر فصیح الدین کا خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے یہاں محبوب حسین جگر ہال میں انڈو برٹش فاونڈیشن ( لندن ) کے جلسہ تقسیم اسکالر شپ سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہماری قوم کی لڑکیاں تعلیمی میدان میں کافی اچھا مظاہرہ کررہی ہیں اور اسکالر شپ حاصل کرنے والوں میں لڑکیوں کا فیصد 70 تا 80 ہے ۔ انہوں نے لڑکوں کو بھی تعلیمی میدان میں آگے آنے پر زور دیا ۔ انہوں نے دو مسلم لڑکیوں کی مثال پیش کرتے ہوئے کہا کہ دو سال قبل آل انڈیا سطح پر ٹاپ رینک حاصل کرتے ہوئے ٹرپل آئی ٹی میں داخلے حاصل کیے اور پھر آئندہ انہیں فیس کے لیے آنا نہیں پڑا ۔ سیاست نے ان کی سال اول میں مدد کی تھی پھر کسی ملٹی نیشنل کمپنیوں نے ان کو اسپانر شپ دے کر ملازمت کا پیشکش کیا ۔ جناب زاہد علی خاں نے نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ صرف ڈاکٹر یا انجینئر بننے کے بجائے دیگر شعبہ جات بالخصوص جرنلزم ، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں آگے آئیں ، انہوں نے مزید کہا کہ کیا صرف ڈاکٹر اور انجینئر ہی دو کورسیس ہیں اس کے لیے سیاست کی کونسلنگ سے بھر پور استفادہ کررہے ہیں لیکن کئی اور شعبہ جات بھی شامل ہیں جس میں وہ میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں ۔ ابتداء میں ڈاکٹر فصیح الدین علی خاں فاونڈر چیرمین انڈو برٹش مسلم ایجوکیشن فاونڈیشن ( یو کے ) نے خیر مقدم کرتے ہوئے تفصیلی طور پر تعلیمی شعبہ کے ساتھ سماج کے حالات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم افزائی صرف ایک چھوٹا سا لفظ نہیں بلکہ ایک جادوئی اصطلاح ہے جس سے کامیاب طلبہ کو اور مزید کامیابی اور ترقی کی راہیں ملتی ہیں ۔ حوصلہ افزائی کے مقدر اور جذبہ کے تحت انڈو برٹش فاونڈیشن ( لندن ) میں قائم کیا گیا وہ زائد از 4 دہوں سے لندن ( برطانیہ ) میں مقیم ہیں اور گذشتہ 20 برسوں سے حیدرآبادی طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکالر شپ عطا کررہے ہیں اور اس بات کا عزم کیا کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے ادارہ سیاست کے انتخاب اور جناب زاہد علی خاں کی شخصیت سے متاثر ہو کر کہا کہ اس سال 2018 کے ایس ایس سی اور انٹر میڈیٹ کے ذہین میرٹ طلبہ کے ساتھ مستحق طلباء کو بھی اسکالر شپ کی رقم 2 ہزار روپئے اور 1520 فی کس دی گئی ۔ ایک نابینا لڑکی کو بھی اسکالر شپ کے ساتھ میرٹ سرٹیفیکٹ بھی دیا گیا ۔ ایس ایس سی میں اچھا مظاہرہ کرنے والے امیدواروں کو اسکالر شپ کے لیے انتخاب کیا گیا ۔ جناب زاہد علی خاں نے اس نابینالڑکی کی مالی امداد کرنے کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ضیاء الدین نے مخاطب کیا ۔ جناب شجاعت علی جنرل منیجر سیاست نے مکمل معاونیت کی ۔ ایم اے حمید کیرئیر کونسلر سیاست نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔۔