:: نوجوانوں کو ملازمتیں و روزگار کے مواقع ::

لائف انشورنس کمپنی میں تقررات
حیدرآباد۔14ستمبر (سیاست نیوز) انشورنس کی دنیا میں معتبر سمجھی جانے والی ٹاٹا اے آئی اے لائف انشورنس کمپنی کی جانب سے ویلتھ پلاننگ آفیسر و ایکزیکیٹیو کے عہدوں پر تقررات کے لئے 14تا21ستمبر صبح 9تاشام 6بجے راست انٹرویوز منعقد کئے جارہے ہیں۔انٹر اور گریجویٹ تعلیمی قابلیت رکھنے والے نوجوان اس زرین موقع سے استفادہ کرتے ہوئے بہترین کمپنی میں ملازمت حاصل کر سکتے ہیں۔کمپنی کے شرائط کے مطابق امیدوار کی عمر 27سال سے کم ہونی چاہئے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9739478783,9739476769پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔
ریسیڈینٹ سیلس انجینئرس کے لیے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد۔14ستمبر (سیاست نیوز) ڈائنا آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے ریسیڈینٹ سیلس انجنیئر کی جائیدادو ں پر تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب ہے۔ان جائیدادوں کیلئے ڈگری‘ ڈپلوما ان انجینئرنگ کے علاوہ میکانیکل انجینئرس درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔جو انجینئرس آئیل ہیڈرولکس میں تجربہ رکھتے ہیں انہیں تربیت کے بغیر تقرر فراہم کیا جائے گا۔خواہشمند نوجوان بذریعہ ای ۔ میل اپنے بائیو ڈاٹا روانہ کر سکتے ہیں۔احمدآباد کی اس کمپنی کا ای۔میل info@dynahydraulics.comہے  جس پر اہلیت رکھنے والے نوجوان بائیو ڈاٹا روانہ کر سکتے ہیں۔
فیڈرل بینک میں تقررات
حیدرآباد۔14ستمبر(سیاست نیوز) فیڈرل بینک میں لوکیشن ہیڈ‘ سیلس منیجراور ریلیشن شپ منیجر کے عہدوں پر تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔چندی گڑھ‘ دہلی‘ ممبئی‘ پونے‘ احمدآباد‘ سورت‘ کوئمبتور‘ چینائی اور بنگلورو میں خدمات کی انجام دہی کیلئے ان عہدوں پر تقررات کئے جانے ہیں اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 09958513355یا01147194709پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے یا کمپنی کے ای میلjobs@fedfina.comپر اپنے سی وی روانہ کئے جا سکتے ہیں۔
کرناٹک اینٹی بائیوٹیکس میں اہم عہدوں پر تقررات
حیدرآباد۔14ستمبر(سیاست نیوز) کرناٹک آئینٹی بائیو ٹکس اینڈ فارماسیٹیکلس لمیٹیڈ کو پروڈکٹ منیجر‘ مٹیریل منیجر اور ایکزیکیٹیو کی ضرورت ہے۔خواہش مند نوجوان ان عہدوں کیلئے درکار اہلیت و دیگر تفصیلات کا مشاہدہ کمپنی کی ویب سائٹ www.kaplindia.com پر کرسکتے ہیں ۔