نوجوانوں کو شعبہ زراعت سے وابستہ ہونے کا مشورہ

زراعت چیلنجس اور مواقع پر ڈاکٹر راٹھور کا خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ ستمبر : ( این ایس ایس): پروفیسر جیاشنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی  نے انڈین اگریکلچرل یونیورسٹیز اسوسی ایشن کے تعاون سے 28 اور 29 ستمبر کو ’ نوجوان اور زراعت ، چیلنجس اور مواقع ‘ کے عنوان پر ایک سیشن کا اہتمام کررہی ہے ۔ ڈاکٹر این ایس راٹھور ، ڈی ڈی جی انڈین کونسل آف اگریکلچرل ریسرچ نئی دہلی نے اس کا افتتاح انجام دیتے ہوئے نوجوانوں کو شعبہ زراعت سے وابستہ ہونے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا ملک میں 57 فیصد نوجوان 30 سال سے کم ہیں جب کہ نوجوان ملک میں زراعی خواندگی میں اضافہ کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرسکتے ہیں ۔ تعلیم اور انٹر پرنیور شپ بیداری ضروریات ہیں اس کے ذریعہ نوجوانوں کو زراعت کو بحیثیت پیشہ اختیار کرنے کے لیے ہمت افزائی کی جاسکتی ہے ۔ ڈاکٹر سراوین راؤ ، وائس چانسلر پی جے ٹی ایس اے یو نے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ میں کسانوں کی ترقی کے متعلق خطاب کیا ۔ وائس چانسلر اے اے یو ڈاکٹر این سی پٹیل نے افتتاحی کلمات کہے ۔ انہوں نے کہا ایسی پالیسیاں بنائی جانی چاہئے جس کے ذریعہ نوجوان متلاشیان روزگار کی بجائے روزگار مہیا کرنے والے بنے ۔ کاکتیہ یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ایم سی ورشنیا نے نوجوان زرعی پیشہ نوجوانوں کی کامیاب زندگی کے واقعات پیش کیں ۔ ڈاکٹر کے ایس ڈانگی نے بھی خطاب کیا ۔۔