نوجوانوں کا صفحہ

ایم اے حمید
JOIN
INDIAN ARMY
ہندوستانی آرمی میں ٹریننگ / ملازمت
انجینئرنگ گریجویٹ مرد شادی شدہ و غیرشادی شدہ امیدواروں کیلئے ہندوستانی فوج Indian Army میں ٹریننگ اور ملازمت کا سنہری موقع ہے ۔ اس کیلئے انڈین آرمی نے TGC ٹکنیکل گریجویٹ کورس جس کے ذریعہ مرد امیدواروں کی Army Education Corps Post Graduate Entry ہوگی ۔ یہ ٹریننگ کم ملازمت کورس مانا جاتا ہے ۔ اس میں انجینئرنگ کے مختلف برانچس سیول ، میکانیکل ، الکٹریکل ، EEE ، کمپیوٹر سائنس اور دیگر برانچس شامل ہیں درخواستیں طلب کی گئی ۔ اس کے ذریعہ انڈین آرمی میں مستقل کمیشن کا درج حاصل ہوگا ۔ ذیل کے جدول میں انجینئرنگ کے مختلف برانچس اور ان کی مخلوعہ جائیدادوں کو پیش کیا گیا ۔
تعلیمی قابلیت ، عمر ، اہلیت
جو امیدوار انجینئرنگ کی ڈگری مکمل کئے ہو B.E/B.Tech یا انجینئرنگ ڈگری فائنل ایر میں ہو وہ اس کیلئے اہل ہے تاہم امیدوار ٹریننگ میں شرکت کے وقت انجینئرنگ ڈگری کی تکمیل کرتے ہوئے ڈگری بتانا ہوگا اور ڈگری فائنل ایر امتحان دیتے ہوئے انہیں 12 ہفتوں کا وقت دیا جائے گا ۔ جب تک وہ ڈگری مکمل کرتے ہوئے انجینئرنگ گریجویٹ بن جائے امیدوار کی عمر 20 سال سے کم ہو اور 27 سال سے زائد نہ ہو یعنی امیدوار کی تاریخ پیدائش 2 جولائی 1987 ء اور یکم جولائی 94 ء کے درمیان کی ہونی چاہئے ۔ اس طرح امیدوار فارم کی خانہ پُری سے قبل یہ بات ذہن نشین کریں کہ وہ Army کے TGC کورس میں داخلہ کیلئے B.E/B.Tech کی ڈگری رکھتا ہے اس طرح انجینئرنگ اسٹریم کیلئے مختلف برانچس کے انجینئرنگ ڈگری یافتہ امیدوار ہی اہل ہیں ۔
Army Edcuation Corps
MA/MSC امیدوار اہل
انڈین آرمی میں دوسرا کورس آرمی ایجوکیشن کارپ ہے جس کیلئے پوسٹ گریجویٹ امیدوار اہل ہیں اس کیلئے M.A اور M.Sc فرسٹ ڈیویژن ، سکنڈ ڈیویژن امیدوار اہل ہیں ۔ M.A کے مضامین میں انگلش ، اکنامکس ، تاریخ جغرافیہ ، پولیٹیکل سائنس ، سائیکالوجی ، عربی میں ہیں ۔ M.SC کے مضامین فزکس ، کیمسٹری ، ریاضی شامل ہیں ۔ AEC کورس میں پی جی سال آخر کے طلبہ اہل نہیں ہیں ۔ صرف پوسٹ گریجویشن کی تکمیل کئے امیدوار ہی اہل ہیں ۔
صحت جسمانی ، معیار ، قواعد
امیدوار کا قد کم از کم 157.5 سمر ہو اور وزن ان کے مطابق دیکھا جائے گا ۔ شمال مشرق پہاڑی خطہ کے امیدواروں کیلئے قد میں کمی رہے گی اور اس کے مطابق دیکھا جائے گا ۔بصارت معمول کے مطابق 6/6 اور 6/18 ہونی چاہئے ۔ دور کی نظر اور نزدیک کی نظر معمول کے مطابق بغیر عینک کے دیکھی جائے گی ۔ ہندوستانی دفاع کے قواعد کے مطابق صحت جسمانی کے معیار اور صحت مندی کو دیکھا جائے گا اور فٹنس کے انتخاب کیلئے ذیل کے مطابق رہے گا۔
Running 2.4.Km in 15minutes
Push UPS – 13 Nos
Sit UPS – 25 Nos
Chin UPS 6 Nos
Rope Climbing 3-4 Mint
انتخاب کا طریقہ کار
درخواست گذاروں میں Shortlisted فہرست جو Army کے ہیڈکوارٹر میں تیار کی گئی ہے جو امیدواروں کے تعلیمی مظاہرہ کے مطابق ڈائرکٹر جنرل رکروٹنگ آرمی ہیڈکوارٹر کے تیار کی ہو اس میں شامل امیدوار کو SSB انٹرویو کیلئے طلب کرے گا ۔ اور انٹرویو اور انتخاب کے مراکز الہ آباد ، بھوپال ، بنگلور میں ہوگی اور ماہر نفسیات کی ٹیم گروپ ٹسٹ کے ذریعہ انتخاب کرے گی ۔ انتخاب دو مرحلوں میں ہوگی جس میں PAT Psychological Aptitude Test کے ذریعہ اور فزیکل فنٹس ٹسٹ کے ذریعہ ہوگا اور اس کے بعد ٹریننگ کیلئے میڈیکل ٹسٹ کے بعد قعطی انتخاب ہوگا ۔ٹریننگ کے دوران ماہانہ 21 ہزار روپئے اسٹائیفنڈ دیا جائے گا اور ٹریننگ کی تکمیل کے بعد لفٹنٹ کمیشن کی حیثیت سے تقرر ہوگا ۔
فارم آن لائن داخل کریں
امیدوار تمام شرائط اور قواعد سے وقفیت حاصل کرنے کے بعد فارم صرف آن لائن داخل کریں تفصیلات اور آن لائن فارم داخل کرنے کیلئے ویب سائیٹ ہے ۔آخری تاریخ 14ڈسمبر ہے۔
www.joinindianarmy.nic.in
اسکولی طلبہ کیلئے جنرل نالج ٹسٹ ’’ نالج اولمپیاڈ ‘‘
اسکول میں زیرتعلیم طلباء و طالبات جو پہلی جماعت تا دسویں جماعت تک کیلئے آل انڈیا جنرل نالج ٹسٹ ، نالج اولمپیاڈ ، رکھا گیا ہے اس کیلئے ہر جماعت کیلئے الگ الگ کتاب ہے اور سوالی پرچہ بھی الگ رہے گا ۔ نالج اولمپیاڈ سوسائٹی اس کا انعقاد کرتی ہے اور ہر شریک طالب علم کو سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے اس کی معلومات کیلئے 040-65890135 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

ایجوکیشن / کیریئر
AP-SET اتوار 24 نومبر کو مقرر
آندھراپردیش میں ریاستی سطح کا لکچرر شپ کا اہلیتی امتحان AP – SET State Eligibility Test اتوار 24 نومبر کو رکھا گیا ہے ۔ AP – SET ملتوی ہوچکا تھا اب اور نئی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے اس کے ہال ٹکٹ جاری کردیئے گئے ۔ اس ٹسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری عثمانیہ یونیورسٹی کو دی گئی ہے ۔ یہ ٹسٹ صرف لکچرر کی اہلیت کیلئے ہوتے ہیں جو NET طرز پر ہونگے ۔
AP-TET ٹیچرس اہلیتی امتحان تاریخ کا تاحال اعلان نہیں ہوا
ٹیچرس کے اہلیتی امتحان AP – TET کو جو ماہ ستمبر میں تھا ملتوی کردیا گیا تاحال اس کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے ۔ ریاست بھر سے لاکھوں امیدواروں نے اس کے فارمس اور فیس آن لائن داخل کی تھی لیکن امتحان کے التواء کے بعد تاحال تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ۔ ڈی ایڈ اور بی ایڈ امیدوار اس کے منتظر ہیں ۔ اس کی جو ویبا سائیٹ aptet.cgg.gov ہے اس کو Update نہیں کیا گیا اور اس پر پرانی تاریخیں آرہی ہیں جو ہلپ لائن کے فون نمبرس دیئے گئے وہ بھی کارگرد نہیں ہیں ۔ نومبر کے اواخر میں TET کے انعقاد کو یقینی بتایا جارہا تھا لیکن ریاست کے موجودہ حالات سے کوئی بھی سرکاری عہدیدار یا محکمہ تعلیمات کے ذمہ داران تشفی بخش جواب دینے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ سیاست کیریئر گائیڈنس سیل پر بھی اس ضمن میں حیدرآباد اور اضلاع سے سوالات امتحان کی تاریخ سے متعلق کئے جارہے ہیں صرف انہیں یہ مشورہ دیا جاتا ہیکہ وہ اپنے امتحان کی تیاری جاری رکھیں تاریخ کے اعلان پر مطلع کیا جائے گا ۔ اور تمثیلی امتحانات بھی رکھے جاینگے ۔
Ph.D پروگرام ۔ داخلے امتحان
JEST – 2014 Joint Entrance Screeining Test
Ph.D میں داخلے اور Ph.D انٹگرئیڈ پروگرام کیلئے جو مضامین فزکس ، کمپیوٹر سائنس ، نیورو سائنس میں ملک کے سرکردہ اداروں بشمول قومی اداروں میں داخلے کیلئے قومی سطح کا انٹرنس JEST – Joint Entrance Screening Test ، 16 فبروری 2014 کو رکھا گیا ہے اس کیلئے فارمس آن لائن داخل کرے کا آغاز 11 نومبر سے ہوچکا ہے ملک کے مختلف شہروں کے اداروں بشمول ICIS-TCFR حیدرآباد میں اس انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ داخلہ ہوگا ۔ ذیل کے ویب سائیٹ پر تفصیلات حاصل کرتے ہوئے فارم آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ www.jest.org.in
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات حسب سابق زبان دوم ( سکنڈ لیگویج ) پرچہ سے شروع ہونگے
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے تواریخ اور نظام الاوقات کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ اس دفعہ بورڈ کے حکام انگلش کے پرچہ سے امتحان کے آغاز کا پروگرام بنائے تھے اور اس کا اعلان بھی کیا گیا تھا لیکن ریاست کے دیہی علاقہ جات کے طلبہ کی اکثریت ہے وہ حسب سابق زبان دوم ( سکنڈ لینگویج ) کے پرچے سے امتحان شروع کرنے کی نمائندگی کئے چنانچہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے اعلان کیا کہ حسب سابق زبان دوم کے پرچے سے امتحان کا آغاز ہوگا ۔
انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات اور مقرر کردہ نشانات
No Dissection for Bi-P.C
انٹرمیڈیٹ کے B.P.C امیدواروں کیلئے جو مینڈک ، جھنگر اور کیچوے کے Dissection کا پریکٹیکل تھا اس کو سال حال سے ختم کردیا گیا ہے ۔ مرکزی حکومت کے وزارت ماحولیات اور UGC کے تازہ احکامات کی روشنی میں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے یہ فیصلہ کیا ۔ سال حال فبروری 2014 ء میں انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات کا آغاز ہوگا اور اس کے 30 میں اب تک 5 نشانات Dissection کیلئے تھے اور 5 نشانات ڈرائنگ کے تھے اب نئے قواعد کے مطابق 6 نشانات ڈرائنگ کیلئے 14 نشانات اعضاء کی نشاندہی کیلئے 5 نشانات ریکارڈ بُک کے اور 5 نشان پریکٹیکل کے ہونگے ۔
انٹرمیڈیٹ امتحانات کی خصوصی کوچنگ
انٹرمیڈیٹ کے سال اول اور سال آخر کے طلباء و طالبات کیلئے جو MPC ، BPC اور کامرس اسٹریم کے ہیں ان کیلئے امتحانی نقطہ نظر سے تیاری کرنے کیلئے ماہر اور قابل لکچررس کے زیرنگران خصوصی کوچنگ کلاسس سری چندرا کالج نزد سٹ ون موتی گلی چارمینار پر رکھی گئی ہیں ۔ امتحان قریب ہے ۔ اس سے استفادہ کیلئے 9985056101 پر ربط پیدا کرتے ہوئے شریک ہوسکتے ہیں ۔