حیدرآباد ۔ 12 ڈسمبر (سیاست نیوز) وقارآباد کے علاقہ چنگامل میں پیش آئے ایک واقعہ میں نواسے نے اپنے نانا اور خاتون کا بہیمانہ پر طور پر قتل کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ انتما اور گچما کو اس کے نواسے شیوکمار نے آج کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ چنگامل میں سنسنی پھیل گئی اور پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ شیوکمار نے شراب نوشی کیلئے مقتول خواتین سے رقم طلب کی تھی اور انکار پر ان کا قتل کردیا۔