نواز شریف کو اکٹوبر میں وائیٹ ہاوز اوباما کی دعوت

اسلام آباد / واشنگٹن 30 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر امریکہ بارک اوباما نے وزیر اعظم نوام شریف کو ماہ اکٹوبر میں ملاقات کیلئے وائیٹ ہاوز مدعو کیا ہے ۔ قومی سلامتی کی مشیر سوسن رائیس نے یہ بات بتائی ۔ رائیس نے آج اسلام آباد میں نواز شریف سے ملاقات کی ۔ انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ انہوں نے شریف کو اکٹوبر میں وائیٹ ہاوز آنے اوباما کا دعوت نامہ حوالے کیا ہے ۔ رائیس نے کہا کہ انہوں نے پاکستانی سیول سوسائیٹی کے کارکنوں کے ساتھ بھی اچھا تبادلہ خیال کیا ہے ۔ رائیس نے سرتاج عزیز سے بھی ملاقات کی ۔