نواز شریف عمرہ کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

جدہ۔ 21 ۔ جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم محمد نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لئے اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔ گورنر جدہ نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت 12 رکنی وفد کے ہمراہ جدہ پہنچے ہیں۔ ہوائی اڈے پر قائم مقام سفیر خیام اکبر، کونسل جنرل آف پاکستان آفتاب کھوکھر اور گورنر شہزادہ مشاعل بن ماجد بن عبدالعزیز نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔