اسلام آباد ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی ایک انسداد بدعنوانی عدالت جو سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے ارکان خاندان کے بدعنوانیوں میں ملوث معاملات کی سماعت کررہی ہے، نے اس وقت برہمی کا اظہار کیا جب پیر کے روز سابق وزیراعظم نواز شریف مقدمہ کی سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ احتسابی عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی اگر نواز شریف نے عدالت میں حاضر نہ ہونے کا یہی سلسلہ جاری رکھا تو ان کے شخصی مچلکہ کو منسوخ کرتے ہوئے ان کے خلاف ایک بار پھر گرفتاری کا وارنٹ کیا جائے گا۔