نواز شریف ، داماد اور بیٹی کی سزا منسوخ ، جیل سے رہائی ، پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت 

اسلام آباد : ایوان فیلڈر یفرنس میں سابق وزیر اعظم او رمسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز او رداماد کیپٹن محمد صفدر کی سزاؤں کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے منسوخ کئے جانے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیاگیا ۔

جسٹس اطہر من اللہ او رجسٹس میاں گل حسن پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے سزا کی معطلی کی درخواست منظورکرتے ہوئے فیصلہ سنایا ۔فیصلہ میں کہا گیاکہ درخواست دہندگان کی اپیلوں پر فیصلہ آنے کے بعد سزائیں معطل رہیں گی جب کہ سزا معطلی کی وجوہات تفصیلی فیصلہ میں بتائی جائیں گی ۔نواز شریف ، مریم نواز اور صفدر کوپانچ پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیاگیا ۔

یہ فیصلہ آنے کے بعد تینوں نے اللہ کا شکر ادا کیا ۔