اوئیراس 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام )اسپین کی کارلہ سواروز نوارو نے روس کی سویتلانا کو ہفتہ کے دن پرتگال اوپن کے فائنل میں 6-4،3-6،6-4 سے شکست دیکر اپنا پہلا ڈبلیو ٹی اے خطاب جیت لیا ۔ دو بار کی گرانڈ سلام چیمپئن سویتلانہ کے خلاف مقابلہ میں اپنی سبقت کھونے کے باوجود 2 گھنٹے 10 منٹ میںیہ کامیابی حاصل کرلی