حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : نواب شاہ عالم خاں کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ملک پیٹ حیدرآباد میں بی ٹیک سال اول 2016-17 کے طلبہ کے لیے اورینٹیشن پروگرام کا انعقادعمل میں آیا ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی میں جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس سکریٹری ایف اے سی حکومت تلنگانہ حیدرآباد جب کہ مہمان اعزازی ڈاکٹر بی انجیا پرساد ڈائرکٹر آف ایواویشن جے این ٹی یو ایچ حیدرآباد تھے ۔ نصیر الدین شیخ امام کا انڈیانا امریکہ میں ایل اینڈ ٹی کمپنی کے لیے انتخاب عمل میں آیا ۔ اس اورینٹیشن پروگرام میں کالج کے سال آخر کے طلبہ سید عبدالمعز ، محمد علی مرتضی احمد ، عمر خالد صدیقی ، قیوم محمد خاں اور محمد ذوالقرنین نے شرکت کی ۔ نواب شاہ عالم خاں کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی ملک پیٹ حیدرآباد میں ڈاکٹر یوسف علی بحیثیت پرنسپال خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ناگا پرساد ہیں اور احمد بیگ ڈین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ کالج نواب محبوب عالم خاں کی زیر نگرانی خدمات انجام دے رہا ہے ۔۔