لکھنؤ۔5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) تین ٹوئنٹی20 مقابلوں کی سریز کے دوسرے میچ کے لیے یہاں پہنچی ہندستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کا آج یہاں گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ چودھری چرن سنگھ بین الاقوامی ایرپورٹ پر تقریبا ساڑھے بارہ بجے دونوں ٹیمیں ایک ہی طیارے سے پہنچیں اور سخت سیکورٹی کے درمیان بس سے اپنے ہوٹل کے لئے روانہ ہو گئیں ۔اس دوران اپنے پسندیدہ کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے کرکٹ شائقین کی کثیر تعداد ایر پورٹ کے باہر موجود تھی۔ شائقین نے ہندوستانی ٹیم کے حوصلہ افزائی کی کے لئے ترنگے لہرئے اور نعرے بازی کی۔ بہت حوصلہ افزا پرستار ٹیم کی بس کے سامنے کھڑے ہو کر سیلفي لیتے نظر آئے ۔ہندستانی ٹیم کی ٹہرنے کا بندوبست پانچ ستارہ ہوٹل حیات میں کیا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہوٹل تاج میں آرام کرے گی۔ پریکٹس سیشن منگل کو صبح بھی منعقد کیا جا سکتا ہے اگرچہ یہ ٹیم مینجمنٹ کی خواہش پر منحصر ہوگا۔یاد رہے کہ ہندوستانی ٹیم کو رواں ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد 1-0 کا خسارہ ہے اور وہ کل یہاں دوسرے مقابلے میں کامیابی کے ساتھ سیریز میں واپسی کرنے کی خواہاں ہے۔