نوئیڈا کے 250 گاؤں کا 2019 ء لوک سبھا انتخابات کا بائیکاٹ

نوئیڈا 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)یہاں اونچی اونچی عمارتوں میں سینکڑوں اپارٹمنٹ، دفاتر کے کامپلکس چاروں طرف پھیلے ہوئے نظر آتے ہیں۔ قومی صدر مقام ہے لیکن تھوڑے ہی فاصے پر واقع دلی پور گاؤں کو لوگ ہندوستان کی ترقی کے نقشہ سے غیب کردیا گیا ہے۔ یہاں پر کوئی عصری سہولتیں نہیں پائی جاتیں حتیٰ کہ انتخابات کے اس موقع پر کسی بھی سیاست داں نے اس مقام کا دورہ نہیں کیا۔ یہ گاؤں جمنا ندی کے کنارے مغربی اترپردیش میں ہے۔ اس گاؤں کے رہنے والے غضبناک اور تھکے ہارے بتائے گئے ہیں وہ عملاً اور محاورۃً دونوں طرح بے بس ہیں۔ انھوں نے حکومت اور انتظامیہ کی بے حسی اور سرد مہری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 2019 ء کے لوک سبھا کے انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس علاقہ میں جملہ 250 چھوٹے گاؤں واقع ہیں۔