نندیال6 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 2014 اسمبلی اور پارلیمانی انتخابی مہم کا اختتام کل شام ہوچکا ہے ۔ نندیال میں اصل مقابلہ تو تلگودیشم اور وائی ایس آر ہی امیدواروں کے درمیان ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ وائی آر سی پی کے ریاستی صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی کل نندیال میں چلچلاتی دھوپ مںی ہی حاظر ہزاروں رائے دہندوں کو مخاطب کرتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی اور ان کے لیڈر ناراچندرا بابو نائیڈو کی دھجیاں اڑا دی ۔ وائی آر سی پی کے امیدوار بھوما ناگی ریڈی کو اور پارلیمانی امیدوار ایس پی وائی ریڈی کو کامیاب بنانے کی لوگوں سے بھرپور اپیل کی ۔ اسمبلی حلقہ نندیال کے انتخابی میدان میں 16 امیدوار ہیں ۔ ان میں تلگودیشم کے امیدوار سابق ایم ایل اے شلپا موہن ریڈی اور وائی آر سی پی کے امیدوار سابق ایم پی بھومنا ناگی ریڈی کے درمیاں اصل مقابلہ ہے ۔ اس طرح حلقہ پارلیمانی نندیال کے تلگودیشم کے امیدوار این محمد فاروق اور وائی آر سی پی کے پارلیمانی امیدوار ایس پی وائی ریڈی کے درمیان ہی اہم اور اصل مقابلہ بتایا جاتا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ان امیدواروں میں کون کامیاب ہوں گے ۔ اس کا انتظار نندیال حلقہ اسمبلی اور پارلیمانی ووٹرس بے چینی سے منتظر ہیں ۔