نندیال میں ڈھونگی’’ انگلی بابا‘‘ سے مشہور

نندیال۔18مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نندیال میں کئی سالوں سے ایک ڈھونگی شخص ’’انگلی بابا‘‘ کے نام سے مشہور ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ علاج صرف ایک سیکنڈ اور فیس 300/-روپئے لیا جارہا ہے ۔ بڑے بڑے ڈاکٹروں کے پاس ہزاروں روپئے خرچ کرنے کے بعد شفاء کی امید میںلوگ اس سے رجوع ہورہے ہیں ۔ بی پی ‘ دل اور گردوں یا کسی بھی قسم کی بیماری بنا آپریشن ‘ انجکشن اور گولیوں کے صرف ایک سیکنڈ میں انگلی دبانے سے بیماری دور کرنے کا وہ ڈھونگی شخص ادعا کرتا ہے ۔ اس علاج کے لئے ایک تاریخ مقرر ہوتی ہے اس دن مقامی اور بیرونی مریض سینکڑوں کی تعداد میں اس انگلی بابا سے علاج کیلئے جمع ہوجاتے ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ انگلی بابا کا علاج اسطرح ہوتا ہے کہ بیمار انگلی بابا کے درشن کیلئے اندر جاتا ہے ‘ بابا اس کی انگلی ایک سیکنڈ کیلئے دباکر چھوڑ دیتے ہیں ‘ بغل میں بیٹھا اسسٹنٹ بیمار سے بار کرتے ہوئے کہتا ہے کہ تمہاری بمہاری دور ہونے کیلئے چار یا پانچ بار پھر بابا سے انگلی کو دبوا لینا ہوگا ۔ بیمار خوش ہوتے ہوئے باہر نکل جاتا ہے ۔ واقعی میں انگلی بابا کون ہے ؟ پتہ کرنے معلوم ہوا کہ یہ بابا کرناٹک کے ہوسور کے رہنے والے محمد نثار ایم بی اے ‘ ایم سی ( آکیوینچر) ڈگری ہولڈر ہیں ان کے اسسٹنٹ خواجہ ‘ شیکھر ہیں ۔ یل لوگ نندیال کے کچھ لوگوں کی مدد سے کئی سالوں سے اس کیمپ کا انعقاد کرتیہ وئے لاکھوں روپئے بٹور رہے ہیں او رلوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ یہ بات کرنول ضلع کے سبھی افسروں کو معلوم ہے ۔ ضلع کرنول سے میڈیکل کالج کے ڈپٹی ڈی او جگدیش چندرا ریڈی ‘ ہیلت ایڈوکیئر سامنا بھی کیمپ کا معائنہ کیا لیکن وہ کیا قدم اٹھائیں گے پتہ نہیں ۔ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس انگلی بابا کے انگلی دبانے سے کچھ نہیں ہورہا ہے ‘ لوگ صرف دھوکہ کھارہے ہیں ۔ حکومت کو چاہیئے کہ اس کیمپ کو ختم کرنے لوگوں کی جان اور مال کی حفاظت کریں۔