نندیال 2 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آواز کمیٹی کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺ پر تحریری مقابلے نیشنل ڈگری کالج میں منعقد ہوئے۔ اس تحریری مقابلے میں شہر کے جونیر، ڈگری اور ہائی اسکول کے 630 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ یہ بات آواز کمیٹی کے صدر امجد باشاہ صدیقی، عبدالصمد اور خواجہ حسین نے بتائی۔ آواز کے ریاستی سکریٹری محمد مرتضیٰ کے ہاتھوں سوالات کے پرچے کی اجرائی کی گئی۔ یہ مقابلے جونیر، ہائی اسکول کے طلباء، سینئر جو کالج کے طلباء کے لئے تلگو اور اُردو میڈیم دونوں زبانوں میں منعقد کیا گیا۔ تحریری مقابلوں میں غیر مسلم طلباء نے بھی شرکت کی۔ آواز کمیٹی کے ٹاؤن سکریٹری خواجہ معین ملان نے بتایا کہ تلگو میڈیم کے 300 اور اُردو میڈیم کے 330 طلباء اس مقابلے میں شرکت کریں گے۔