نندیال میں جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد

نندیال 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نندیال کے این ٹی آر شادی خانہ میں جمعیت العلماء نندیال کے صدر حافظ امجد باشاہ صدیقی کی زیر صدارت جلسہ سیرت النبیؐ منعقد ہوا ۔ اس جلسہ میں جمعیت العلماء کے ریاستی صدر مولانا غیاث الدین قاسمی،امیر اللہ خان ،مفتی امیر اقسمی ،نیشنل کالج کے صدر ڈاکٹر ایس امتیاز احمد اور آواز کمیٹی کے ریاستی سکریٹری محمد مرتضی حاضر رہے ۔ مولانا غیاث الدین قاسمی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ صرف مسلمانوں کیلئے نہیں پورے عالم کیلئے ہیں جیسے خدا رب العالمین ہے اس طرح نبی کریمؐ رحمت اللعالمین ہیں۔ آپؐ کی زندگی تمام لوگوں کیلئے نمونہ ہے۔ مفتی امیر قاسمی نے نبی کریم ؐ کی سیرت پر بڑے اچھے انداز میں روشنی ڈالی ۔ حافظ شکور کی کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا ۔ حافظ عبدالفیض نے اپنی نعت بھی سنائی ۔ آخر قریب 12 بجے جلسہ اختتام پر پہنچا۔