نندیال میں تحریری مقابلہ کا انعقاد

نندیال 7 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا آزاد کی 127 ویں یوم پیدائش کے پیش نظر آواز کمیٹی نندیال کے زیرہتمام شہر کے ڈگری، انٹر اور ہائی اسکول کے طلباء و طالبات میں تحریری مقابلوں کا انتظام نیشنل ڈگری کالج میں کیا گیا۔ شہر کے تلگو اور اُردو میڈیم کے تقریباً 150 طلبہ نے ان مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں کامیاب اول، دوم اور سوم انعامات اس ماہ کی 11 تاریخ کو مولانا آزاد کی یوم پیدائش کے جلسہ کے موقع پر دیئے جائیں گے۔