نندیال میں ایس ایس سی کے 21 امتحانی مراکز

نندیال ۔ 27 ۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات کا آغاز آج صبح 9.30 بجے ہوچکا ہے ۔ دسویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیا گیا ہیں یہ بات نندیال ڈیویژن کی ڈپٹی ڈی ای او محترمہ طاہرہ سلطانہ نے بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ نندیال کے جملہ 21 مرکز میں 13,169 طلبہ امتحانات میں شامل ہورہے ہیں ۔ امتحانات صبح 9.30 بجے سے 12 بجے تک ہونگے ۔ انہو ںنے یہ بھی بتایا کہ سبھی مراکز کے پاس پانی ، برقی اور ڈاکٹر کے انتظام کیا گیا ہے سبھی مراکز کے پاس 144 سکشن نافذ کیا گیا ہے ۔