نندیال میں اوقافی جائیدادوں پر غیر مجاز قبضہ

نندیال۔/25فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نندیال نونے پلی جامع مسجد کی اوقافی جائیدادوں پر 61افراد کے خلاف ریاستی وقف بورڈ نائب سکریٹری سلیم پاشاہ اور کرنول ضلع مینارٹی آفیسر مستان ولی نے نندیال رورل پولیس اسٹیشن میں کیس درج کئے جانے کی بات وقف بورڈ کے صلح کار ایس محمد حنیف نے بتائی۔ نندیال آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ اجلاس میں ریتو نگر وی آر او موہن ریڈی سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے سروے نمبر 236، 238 اوقافی جائیدادوں پر جن لوگوں نے قبضہ کرکے مکانات کی تعمیر کررہے ہیں ان کی پوری تفصیلات اور پتہ معلوم کیا گیا۔ وقف قانون 52/A، 1995 اور 2013 تبدیلی قانون کے ساتھ 1962 گرین نوٹیفکیشن کے مطابق اوقافی جائیدادوں پر قبضہ کرنے والوں کو دو سال کی سزا دی جاسکتی ہے۔ یہ بات محمد حنیف نے بتائی۔ نونے پلی جامع مسجد کی اوقافی جائیداد سروے نمبر 236 پر 34افراد اور 221 پر 27 افراد اس طرح کل 61 افراد قبضہ کرکے مکانات کی تعمیر میں لگے ہیں۔

اس لئے ریاستی نائب سکریٹری وقف بورڈ سلیم پاشاہ اور کرنول ضلع مینارٹی افسر مستان ولی نے ان 61افراد پر نندیال اسٹیشن میں کیس درج کئے ہیں۔ جامع مسجد نونے پلی کے متولی محمد حنیف اور آواز کمیٹی ، مسجد کے سکریٹری امجد پاشاہ صدیقی کی رپورٹ پر ریاستی وقف بورڈ سکریٹری جناب اقبال احمد 17ڈسمبر کو کرنول ضلع کلکٹر کی ہدایت پر کرنول ڈی آر او گنگا دھر گوڑ نندیال آر ڈی او سدھاکر ریڈی اور تحصیلدار شورامی ریڈی ، سروے نمبر 236 اور 228 کا معائنہ کرکے ضلع کلکٹر کو رپورٹ پیش کرنے کے بعد ہائی کورٹ و ریاستی وقف بورڈسکریٹری کو اس کارروائی پر رجوع ہونے کی ہدایت دی گئی اور آج ریاستی وقف بورڈ نائب سکریٹری سلیم پاشاہ، مینارٹی آفیسر مستان ولی کے ساتھ نندیال پہنچ کر قابضین کے خلاف رورل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔ اس اجلاس میں نندیال نونے پلی جامع مسجد کے سکریٹری اور آواز کمیٹی کے سکریٹری حافظ امجد پاشاہ صدیقی، مولانا محبوب پاشاہ اور مولانا شکور بھی موجود تھے۔