نندیال مولانا آزآد سرکل پر سینکڑوں طلبہ کا دھرنا

نندیال۔/30نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نندیال ایک تاریخی شہر ہے، ایک زمانہ میں نندیال نے بھارت کو ایک صدر اور وزیر اعظم دیا ہے۔ ہندوستا ن کے صدر ڈاکٹر نیلم سنجیوا ریڈی جو نندیال کے چناؤ میں منتخب ہوکر ہندوستان کے صدر چنے گئے تھے اس طرح پی وی نرسمہا راؤ بھی نندیال کے ریکارڈ اکثریت سے جیت کر ہندوستان کے وزیر اعظم بنے تھے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ نندیال کی آبادی قریب تین لاکھ رہنے پر بھی سڑکیں ٹھیک نہیں، سڑکوں کی چوڑائی بالکل کم رہنے کی وجہ سے سڑک حادثے ہوا کرتے ہیں اب تک کئی طلبہ حادثوں میں ہلاک ہوچکے ہیں اسی لئے نندیال کی تنظیمیں کئی دنوں سے بھوک ہڑتال، دھرنے اور راستہ روکو کی مہم چلانے کے باوجود بھی اس سلسلہ میں کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔ 24دنوں سے  کریٹیو سوسائٹی تنظیم زنجیری بھوک ہڑتال کررہی تھی آج نندیال میونسپل کونسل کے چلتے شہر کی SEI، AIFI رائلسیما ودیارتھی سنگھم وغیرہ تنظیموں کے سینکڑوں طلبہ میونسپل آفس کے سامنے مولانا آزاد سرکل پر دھرنا دیا۔ پولیس کے روکنے پر بھی سینکڑوں طلباء میونسپل آفس میں گھس پڑے اس موقع پر میونسپل چیرپرسن دیشم سلوچنا کے وعدہ پر طلبہ اپنی مہم کو ختم کئے۔ چیرپرسن نے کہا کہ ایک مہینہ کے ایک مہینہ میں سڑکوں کی توسیع کا کام شروع کیا جائے گا۔

ضلع سنگاریڈی میں اکریڈیشن کارڈس کی اجرائی کیلئے درخواستیں مطلوب
سنگاریڈی۔/30نومبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈی پی آر او ضلع سنگاریڈی کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ضلع سنگاریڈی کے تمام اردو، تلگو، انگریزی کے صحیفہ نگاروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اکریڈیشن کارڈس سال 2017 کیلئے اپنی درخواست، مینجمنٹ لیٹر ، آر این آئی سرٹیفکیٹ اور سرکیولیشن سرٹیفکیٹ کی کاپی اور ڈی پی آر او فارم کو پُر کرکے دو پاسپورٹ سائیز فوٹوز اور تین ماہ کے اپنے اخبار کے تراشے، علاوہ ازیں ایسے چھوٹے اخبارات جو ڈی پی ار او سنگاریڈی کے دفتر نہیں آتے وہ تین ماہ کے اخبارات کے بنڈل کے ساتھ جاریہ ماہ 10ڈسمبر سال 2016 تک  ڈی پی آر او آفس سنگاریڈی میں داخل کریں۔ اکریڈیشن کارڈس کو جی او 239کے مطابق اور نیوز ایجنسیوں کا کمشنر آفس آئی اینڈ پی آر میں اندراج ہونا ضروری ہے۔ اس مرتبہ اکریڈیشن کارڈس کی اجرائی میں سختی برتی جائے گی۔ ضلع سنگاریڈی کے تمام صحافی اپنی درخواستیں 10ڈسمبر تک داخل کردیں۔ اکریڈیشن فارم کو www.ipr.tg.nic.in پر سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔