حیدرآباد /28 مئی ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ پولیس نے نمس کے ایک ڈاکٹر کے خلاف لاپرواہی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ کانسٹیبل کے رشتہ داروں کے الزام پر پولیس نے یہ کارروائی انجام دی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع نلگنڈہ کے ناگرجنا ساگر علاقہ سے تعلق رکھنے والے شخص 38 سالہ شنکر کو 19 مئی کے دن نمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ شنکر پیشہ سے ایس پی ایف کا کانسٹیبل بتایا گیا ہے ۔ اس کی حالت خراب تھی اور باوثوق ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سایو نے اس کی سرجری انجام دی تاہم سرجری کے بعد اس کی صحت مزید بگڑ گئی اور کل رات وہ اچانک کوما میں چلاگیا اور آج فوت ہوگیا ۔ پنجہ گٹہ پولیس نے کانسٹیبل کے رشتہ داروں کی شکایت پر ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔