نمبر ون ہالیپ کو راڈوانسکا کے خلاف شکست

میامی۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق چمپئن اگنزکا راڈوانسکا نے دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی رومانیہ کی سمونا ہالیپ کو میامی اوپن ٹینس ٹورنمنٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا ہے ۔ راڈوانسکا نے ٹاپ سیڈ ہالیپ کو تین سٹوں پر مشتمل خواتین کے سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں 3۔6،6۔2،6۔3 سے شکست دی۔پانچویں سیڈ کیرولینا پلسکووا کو بھی تائیوان کی سیہ سو وی کو جبکہ تین مرتبہ کی میامی چمپئن وکٹوریہ ازارینکا نے بھی تین سٹ کے سخت جدوجہد میں لٹویا کی ایناستازیا سیواسووا کو شکست دی۔گذشتہ ہفتے انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں بھی ہالیپ کو جاپان کی ناومی اوساکا کے خلاف شکست ہوئی تھی۔رومانیہ کی کھلاڑی نے حالانکہ اچھی شروعات کی اور مقابلے کی 10 ازخود غلطیوں اور سروس گیم کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 6۔3 سے پہلا سٹ جیت لیا۔لیکن مقابلے نے پھر زبردست واپسی کی۔