نمبر ایک کھلاڑی کو شکست دیکر کیشپ سیمی فائنل میں

جکارتہ ۔5 جون۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پروپلی کیشپ نے شاندار واپسی کرتے ہوئے کوارٹر فائنل مقابلے میں عالمی نمبر ایک بیاڈمنٹن کھلاڑی چن لانگ کو شکست دیکر انڈونیشیاء اوپن سوپر سیریز کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ کوارٹر فائنل مقابلے میں حالانکہ عالمی نمبر ایک لانگ نے مقابلے کا شاندار آغاز کرتے ہوئے کیشپ کو 21-14 سے شکست دیتے ہوئے سبقت بنالی تھی تاہم کیشپ نے دیگر دو گیمس میں 21-17 ،21-14 کی کامیابی حاصل کی ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ مسابقتی مقابلہ 63 منٹ تک جاری رہا ۔ یاد رہے کیشپ کا عالمی چمپیئن لانگ کیخلاف یہ دوسرا بہترین مظاہرہ اور کامیابی ہے ۔