سدی پیٹ /9 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گورنمنٹ ہائی اسکول اردو میڈیم ناصر پورہ سدی پیٹ میں طلباء میں نوٹ بکس اور ایس ایس سی ٹاپرس کو اعزازت سے نوازا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب ایس ایس سی ٹاپرس کے اعزازات میں 7 جولائی بروز پیر اسکول ہذا میں جلسہ منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر مسٹر ایم بھاسکر نے کی اور جلسہ کی کارروائی اسکول اسسٹنٹ مسٹر فیاض نے چلائی ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے اکس آفیشوں ایجوکیشن کمیٹی ( سابق چیرپرسن ایجوکیشن کمیٹی ) محمد حبیب الدین ، فیاض علی ہندی پنڈت اور حافظ سید عبدالواجد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر فیاض علی ہندی پنڈت نے مخاطب ہوتے ہوئے بتایا کہ جناب سید عبدالرحیم مرحوم مدرس مدرسہ ہذا اور جناب مسعود مرحوم مدرس کی یاد میں برائے ایصال ثواب طلباء میں نوٹ بکس اور ایس ایس سی ٹاپرس کو ترغیبی انعام بشکل نقد رقم دی جارہی ہے ۔ فیاض علی نے اعلان کیا کہ ہر سال ایس ایس سی ٹاپرس کو سلور منڈل اور طلباء میں نوٹ بکس تقسیم کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر محمد حبیب الدین نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان کا زیور ہے ۔ تعلیم یافتہ انسان باکردار بااخلاق ہوتا ہے ۔حضور کریم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں کہ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اگر تمہیں چین جانے پڑے تو چلے جانا ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی انسان ہی حقوق اللہ اور حقوق العباد کو خوبصورت انداز میں ادا کرسکتا ہے ۔ انہوں نے طلباء کو نصیحت کی کہ تعلیم کی طرف وجہ دیں محنت و دلچسپی سے تعلیم حاصل کریں تقریر کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج کے دور کا اہم تقاضہ ہے کہ نمایاں کامیابی ہی روشن مستقبل کی ضامن ہے ۔ حافظ سید عبدالواجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی انسان ذیشان ہوتا ہے ۔ ہیڈ ماسٹر مسٹر بھاسکر نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ مدرسہ ہذا کا نتیجہ حوصلہ افزاء رہا 31 طلباء نے امتحان میں شرکت کی ۔ جس میں 24 طلباء نے اعلی نشانات حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی دلچسپی اور طلباء کی محنت نے کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے اساتذہ سے اظہار تشکر کیا ۔ ایس آئی او کے عہدیدار محمد سمیع الدین ، عبدالقدوس اور ابوتحسین نے بھی خطاب کیا ۔ بعد ازاں ایس ایس سی ٹاپرس طالبات مس عرشیہ فاطمہ ، مس امہ سلمہ اور مس ا مرین کو فیاض علی ہندی پنڈت مہمان خصوصی محمد حبیب الدین اور ہیڈ ماسٹر مسٹر بھاسکر ہاتھوں نقد رقم عطاء کی گئی ۔ مسٹر شرما تلگو پنڈت نے بھی مخاطب کیا ۔ شریمتی سورنا لتا پی ٹی نے شکریہ ادا کیا ۔