نمایاں خدمات کے حامل عہدیداروں کو ایوارڈس

میدک /28 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سمیدک ریونیو ڈیویژن میں برسر عام سرکاری ملازمین کو ضلع ہند کوارٹر میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں ضلع کلکٹر کے ہاتھوں پر ایوارڈس اور توصیفی نامہ عطا کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میدک آر ڈی او دفتر کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر مسٹر کشٹا ریڈی ، ریونیو انسپکٹر مسٹر راج ریڈی ، مدن لال محکمہ ریونیو اندول بی پی چندر شلکمن محکمہ ریونیو میدک محکمہ پولیس میں مسٹر ونائیک ریڈی ، سدیشور کوڈی پلی کے سرینواس ، رامائم پیٹ کے رپورٹرس حاص کئے ۔ اس طرح محکمہ حیوانات میں اوما ماہر ، بی سی کارپوریشن میں مسٹر ناگراج گوڑ ، وارڈن کلچرم ، شریمتی اروناتھی ، سیول سپلائیز میں ڈی راجیشور ، ست نارائن ریڈی میدک ، امداد محکمہ باہمی میں سدی ریڈی ، ڈوما پراجکٹ میں منی کماری ، محکمہ اکسائز میں تروینی ریڈی ، پنچایت راج میں ڈی ای ای جگدیشور ، محکمہ ٹریژری میں نرسمہا چاری میدک ، ضلع پریشد کے تحت مسٹر چندر شیکھر میٹکال نے ایوارڈس حاصل کئے ۔