بودھن 28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلکٹر گراؤنڈ نظام آباد میں منعقدہ تقریب یوم جمہوریہ کے دوران ضلع کلکٹر نظام آباد مسٹر رونالڈ روس نے بیرکور پولیس اسٹیشن میں برسر خدمت اے ایس ای جناب محمد عبدالمجید خان قادری کو ان کی نمایاں خدمات پر ستائش کرتے ہوئے انھیں توصیف نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس نظام آباد بھی موجود تھے۔