دیورکنڈہ ۔ 21 ۔ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یوم آزادی کے موقع پر پولیس پریڈ گراؤنڈ نلگنڈہ پر منعقدہ ایک تقریب میں مسٹر جی روی نائیک آر ڈی او دیورکنڈہ اور مسٹر محمد سراج الدین سینئر اسسٹنٹ آر ڈی او آفس دیورکنڈہ کو نمایاں خدمات انجام دینے پر بہترین ملازمین کا ایوارڈ مسٹر جی جگدیشور ریڈی ریاستی وزیر تعلیم نے عطا کیا ۔ اس موقع پر کلکٹر ٹی چرنجیلو ، مینا کماری جوائنٹ کلکٹر ، مسٹر این بابو نائیک صدرنشین ضلع پریشد اور ڈاکٹر ٹی پربھاکر راؤ ایس پی نلگنڈہ موجود تھے ۔