نماز تراویح کیلئے حفاظ کا انتظام

کلواکرتی ۔ 26 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر کلواکرتی کے مشہور و معروف دینی و اقامتی اسلامتی تربیتی درسگاہوں دارالعلوم کلواکرتی و عائشہ صدیقہ للبنات کلواکرتی کی جانب سے گزشتہ 10 سال سے مستقر و اطراف و اکناف کے دیہاتوں قصبوں میں نماز تراویح کیلئے حفاظ کا نظم کیا جاتا ہے اور مستقر شہر میں کئی ایک مقامات پر طالبات حفاظ تراویح میں قرآن شریف سنانے کی سعادت حاصل کررہی ہیں ۔ مہتم جامعات مولانا قاری حافظ محمد عبدابوبکر حسامی نے بتایا کہ الحمد اللہ جامعہ ہذا کے تقریباً 60 حفاظ تراویح میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کررہے ہیں جبکہ اور بھی کئی حفاظ موجود ہیں جو کہ کسی بھی علاقے میں تقاضے پر حاضر ہو کر قرآن سنانے کے مستحق ہیں ۔ جہاں بھی ضرورت ہوں ناظم جامعات پر فون پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔ 9440340772 پر ربط کیا جاسکتا ہے ساتھ ہی ساتھ عوام الناس سے ان دونوں جامعامات سے اپنی مخصوص دعاوں میں یاد رکھنے کی اپیل کی ہے ۔