نمازفجر کے لئے اپنے بچوں کو اٹھانے کے لئے کیا کریں ۔۔ ویڈیو دیکھیں

نماز ہر ایک مسلمان پر فرض ہے اور نماز کسی بھی حالت میں معاف نہیں ہے ، خاص کر فجر کی نماز کی اتنی اہمیت ہے کہ اس سے قبل کی سنتوں میں کہا گیا کہ خیر دنیا وما فیھا ، دنیا میں جو کچھ بھی ہے اس سے بہتر ہے ۔ پھر آپ ہی سوچیئے کہ فرض نمازوں کی کتنی اہمیت ہوگی ۔
کسی بزرگ سے ایک خاتون نے پوچھا کہ میرے بچے نماز فجر کے لئے نہیں اٹھتے میں کیا کروں تو انہوں نے کہا کہ اگر تمہارے گھر میں آگ لگ جائے تو آپ کیا کروگی تو اس خاتون نے کہا کہ میں انکو اٹھا کر لے جاؤنگی ،تو بزرگ نے کہا اٹھانے پر بھی نا اٹھے تو؟ تو اس خاتون نے کہا کہ میں انکو گھسیٹ کر کسی محفوظ جگہ پر لے جاؤنگی ۔ تو اس بزرگ نے انکے اس بات پر کہا کہ آپ کو نماز فجر کے لئے بھی ایسے ہی کرنا پڑے گا اسلئے کہ قیامت کے دن کی جو آگ ہوگی اگر اس آگ سے بچنا ہے تو آپ کو نماز فجر کے لئے بھی گھسیٹ کر لے جانا پڑے گا ۔
تو ہم سب پر ضروری ہے کہ ہم نمازفجر کی پابندی کریں بلکہ پانچوں نماز کی پابندی کریں اور دوسروں کو بھی تر غیب دیں اس لئے کہ اگر وہ آپ کے کہنے پر نماز پڑھے گا تو آپ کو بھی اجر ملے گا ۔