حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : ٹالی ووڈ اداکارہ پرینکا اگسٹین ، سونی کرسٹھا نے تاج کرشنا بنجارہ ہلز میں دو روزہ ٹرینڈز ویواہ کا افتتاح کیا جو کہ 28 اکٹوبر تک جاری رہے گی ۔ اس موقع پر شیشلا بکاڈیا بھی موجود تھے ۔ ہندوستان بھر کے مختلف مقامات جیسے کولکتہ ، ممبئی ، بنگلور ، احمد آباد ، مدھیہ پردیش ، دہلی ، حیدرآباد کے ممتاز ڈیزائنرس نے اپنے منفرد انداز کے ڈیزائن کو پیش کررہے ہیں ۔ نمائش میں ساریز ، ڈیزائن اپرئیلس ، جیویلری ، ہاف ساڑی ، پٹی کوٹس ، ہوم ڈیکورس ، بچوں کے ملبوسات اور دیگر ہمہ قسم کے اشیاء دستیاب ہیں ۔ ایک ہی چھت تلے جملہ 65 عدد اسٹالس قائم ہیں ۔ یہ بات آرگنائزر سنتی کتھی راون نے بتائی ہے ۔۔