حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : مسز شانتی کتھیراون کی جانب سے پیش کی جارہی ٹرینڈز ویواہ کلکشن نمائش کا آج اداکارہ دیپو نائیڈو اور پرینیدی نے افتتاح کیا ۔ اس دو روزہ ایونٹ میں خوبصورت ڈیلی وئیر ، ڈیزائنر ویر ، برائیڈل جیولری اور گفٹ ایٹمس کی نمائش اور فروخت کی جائے گی ۔ Trendz ویواہ کلکشن میں 60 ماسٹر ڈیزائنرس کے 3 لاکھ سے زائد روایتی اور عصری ڈیزائین سے انتخاب کیا جاسکتا ہے ۔ جس میں قیمتی نگینوں کے ساتھ میٹالک اور نان میٹالک جیولری ، یتھنک جیولری ، چوڑیاں ، پینڈنٹس ، برلیس لیٹس ، ایررنگس سے لے کر ڈیزائنر اور ہینڈ ایمبرائیڈرڈ ساریز ، ڈیزائنر بلاوزس ، ڈیزائنر سلور جویلری ، ڈیزائنر ڈریس میٹرئیلس ، کڈس ویر ، لیڈر فرنشنگس ، ہوم اکسیسریز ، ٹسار اینڈ سلک ساریز ، چندیری کے روایتی ہینڈلومس ، ممبئی کے فٹ ویر ، جارجیٹ ڈیزائنر کرتیس ، کاسمٹیکس ، گفٹ آرٹیکلس ، کچن اکسیسریز وغیرہ ایک چھت کے نیچے دستیاب ہوں گے ۔۔