نمائش سے عوام کی منتقلی کیلئے میٹرو ریل کی مفت سرویس پانچ زائد ٹرینیں چلائی گئی

حیدرآباد۔/30 جنوری، ( سیاست نیوز) نمائش میں اچانک بھڑک اُٹھی آگ کے نتیجہ میں نمائش کو آنے والے افراد کے علاوہ راہگیر بھی کثیر تعداد میں جمع ہوگئے جس کے باعث ٹریفک مکمل طور پر متاثر ہوگئی۔ اس افراتفری ماحول سے نمٹنے کیلئے حیدرآباد میٹرو ریل کی جانب سے 5 خصوصی ٹرینس ایل بی نگر روٹ پر چلائی گئیں اور عوام کو وہاں سے نکالنے کی غرض سے مفت سرویس دی گئی۔ گاندھی بھون میٹرو اسٹیشن سے سینکڑوں افراد میٹرو ریل کے ذریعہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ میٹرو ریل کی جانب سے خواتین کیلئے لفٹ سرویس بھی کھول دی گئی تھی۔