نلہ کنٹہ میں کار حادثہ ، کمسن لڑکے کی موت

حیدرآباد ۔ /13 فبروری (سیاست نیوز) نلہ کنٹہ کورنٹی ہاسپٹل کے روبرو پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ماروتی ویان حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اس حادثہ میں چار سالہ کمسن لڑکا فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ رام نگر سے بیگم بازار جارہی ماروتی اومنی ویان کورنٹی ہاسپٹل کے روبرو ایک ڈیورائیڈر سے ٹکراگئی ۔ اس ویان میں 14 افراد موجود تھے اور حادثہ کا شکار ہونے کے بعد ویان پلٹ گئی جس کے نتیجہ میں 4 سالہ سری انس نامی کمسن فوت ہوگیا جبکہ 8 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے اور انہیں گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ نلہ کنٹہ پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔