نلگنڈہ کے اسکول میں کمسن طالب علم کی مشتبہ موت

حیدرآباد ۔ 9؍نومبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ایک 6 سالہ لڑکا اسکول میں بیہوشی کے بعد گر کر فوت ہوگیا ۔ متعلقہ سرکل انسپکٹر شیو شنکر گوڑ نے کہا کہ یہ لڑکا ضلع نلگنڈہ کے ہلیہ منڈل کے تحت ایک خانگی اسکول جماعت اول میں زیر تعلیم تھا ‘ گذشتہ روز اپنی کلاس میں بیہوش ہو کر گر گیا تھا جسے حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا جہاں وہ فوت ہوگیا ۔ لڑکے کے ماں باپ اور رشتہ داروں نے بچہ کی نعش کے ساتھ اسکول پر احتجاجی دھرنا دیا اور الزام عائد کیا کہ ٹیچر کی جانب سے سزا دیئے جانے پر اس کے سر پر زخم آئے تھے جو موت کا سبب بن گئے ۔ تاہم انسپکٹر نے کہا کہ پولیس درج کردہ شکایت میں اس الزام کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا ہے۔ چنانچہ پولیس نے مشتبہ موت کا ایک مقدمہ درج کیا ہے۔