ڈاکٹر اے اے خاں جنرل سکریٹری تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن کی نمائندگی
نلگنڈہ۔/5اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر اے اے خان ریاستی جنرل سیکریٹری تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسوسی ایشن نے ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر کے وینا کماری کمشنر تلنگانہ ویدیا ودھانا پریشد جو محکمہ آیوش کے انچارج کمشنر بھی ہیں، ڈاکٹر اے اے خان کے مدعو کرنے پر انہوں نے گورنمنٹ یونانی دواخانہ جو ایریا ہاسپٹل گولہ گوڑہ نلگنڈہ کے احاطہ میںپوسٹ مارٹم ونگ کے قریب میں واقع ہے ، معا ئنہ کیا۔محکمہ آیوش کی جانب سے ضلعی سطح پر یونانی ڈسپنسریزکو اپ گریڈ کرتے ہوئے 10 بستروں والا مخصوص یونانی دواخانہ کی منظوری کے لئے یونانیمیڈیکل آفیسرس اسو سی ایشن کی جانب سے بار بار نمائندگی کرنے پر مقامی ہاسپٹل نلگنڈہ میں عمارت کی نشاندہی کی گئی اور اسکی مرمت کے لئے مبلغ دس لاکھ روپئے منظور بھی ہوئے۔ ایک سال کا عرصہ ہوچکا مرمت کا کام ہوئے، فرنیچر، مریضوں کے بستر، ایکسرے مشین مہیاکئے گئے مگر یہاں پر دس بستروں والا دواخانہ شروع کرنے کے لئے درکارعملہ کی تعیناتی ضروری ہے، جسمیںایک چیف میڈیکل آفیسر، ایک سینیئر میڈیکل آفیسر اور تین میڈیکل آفیسرس کے علاوہ چار کمپاونڈرس، چار نرسس، دایا، اٹنڈرس، واچ مین، باورچی اور دفتری عملہ کی منظوری کے ساتھ تقررات لازمی ہے، اسکے علاوہ درکار رقمی منظوری بھی ضروری ہے، نلگنڈہ میں واقع یہ یونانی داخانہ بہت قدیم ہے۔ یہاں پر یونانی طریقہ سے علاج کروانے والے ضرورتمند اور خواہشمند بے شمار مریض ہیں یہاں پر سہولتیں نہیں رہنے کی وجہ سے کافی دشواریوںکا سامنا کرتے ہوئے حیدرآباد جاکر علاج کروارہے ہیں۔ اگر یہاں پر جلد سے جلد دس بستروں والایونانی دواخانہ شروع کردیا جائے تو عوام کو کافی سہولت ہوگی۔ ڈاکٹر یونس نظرالحق میڈیکل آفیسر ین آر یچ یم نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال سے داوائوںکی سپلائی نہیں ہونے سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ڈاکٹر اے اے خان نے تمام تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے نمائندگی کرنے پر ڈاکٹر کے وینا کماری کمشنر تلنگانہ ویدیا ودھانا پریشد جو محکمہ آیوش کے انچارج کمشنر بھی ہیں تیقن دیا کہ جلد سے جلد ایک تجویز حکومت کو روانہ کرتے ہوئے ڈاکٹرس، طبی و نیم طبی عملہ کے ساتھ رقمی منظوری بھی کرواکر اس دس بستروں والا خصوصی یونانی دواخانہ کی شروعات کرنے میں مدد کرینگے۔ ڈاکٹر اے اے خان کی اس نمائندگی پر تلنگانہ یونانی میڈیکل آفیسرس اسو سی ایشن کے ریاستی صدر ڈاکٹر محمد سلیم، نائب صدور ڈاکٹر یم اے فہیم اور ڈاکٹر یونس علی خان، شریک معتمد ڈاکٹر محمد مکرم، خازن یم یل صدیقی ،آرگنائزنگ سیکریٹری ڈاکٹر سید مجاہداللہ حسینی اور پریس و پبلیسٹی سیکریٹری ڈاکٹر محمد اسمعیل کے علاوہ اراکین ڈاکٹر محمد مصطفے شریف، ڈاکٹر محمد شکیل موجود تھے۔