حیدرآباد 2 مئی ( پی ٹی آئی ) پولیس نے آج نلگنڈہ ضلع میں ایک کار سے غیر محسوب دیڑھ کروڑ روپئے ضبط کرلئے ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ رقم ایک منی لاری میں منتقل کی جا رہی تھی ۔ اسے چنتا پلی ٹاؤن کے قریب ضبط کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رقم ضلع اور انکم ٹیکس محکمہ کے حوالے کردی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ یہ لاری نلگنڈہ سے پرکاشم ضلع کو جارہی تھی کہ اسے روک لیا گیا ۔