نلگنڈہ /26 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام اور پولیس کے درمیان بہتر تعلقات بنانے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے ملازمین پولیس اور عوام میں شعور بیدار کرنے کا نلگنڈہ ٹریفک سرکل انسپکٹر جناب محمد عبدالجاوید نے آج اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر نلگنڈہ بے ہنگم ٹریفک کو قابو میں کرنے اور پارکنگ مقامات پر ہی گاڑیوں کو پارک کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی اور ٹریفک پولیس کانسٹیبلس کو سہولیات بہم پہونچاتے ہوئے ٹریفک نظام میں بہتری لائی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں تین افراد کی گاڑیوں پر سواری پر روک لگانے اور بغیر لائسنس کے ڈرائیورنگ کرنے پر کارروائی کی جائے گی ۔ آٹوز میں نشستوں سے زیادہ افراد کو سوار کرنے پر کارروائی کی جائے گی ۔ مصروف ترین علاقوں میں ٹریفک اوقات میں خلل پیدا کرتے ہوئے پارکنگ اور تیز رفتار گاڑیوں کی آمد و رفت پر بھی گہری نظر رکھی جائے گی ۔ قبل ازیں وہ حیدرآباد میں ٹریفک پولیس میں خدمات انجام دینے اسی طرح نلگنڈہ میں بھی آمد و رفت کی بہتر سہولت کیلئے توجہ مرکوز کرنے کی ممکنہ کوشش کی جائے گی اور شہر میں موجود ٹریفک سگنلس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی سعی کی جائے گی اور عوام میں ٹریفک پولیس سے متعلق اعتماد بحال کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کیلئے عوامی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔