نلگنڈہ میں نقدی لین دین سے پاک معاملات کیلئے شعور بیداری مہم

نلگنڈہ۔/28ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نقدی لین دین سے پاک ضلع بنانے کیلئے عہدیداروں اور محکموں میں تعاون و اشتراک کرنے کی ہدایت دینے کے علاوہ کیاش لیس شعور بیداری پیدا کرتے ہوئے ریاست میں ضلع کو نمایاں مقام دلانے کی ضلع کلکٹر نلگنڈہ مسٹر گورواپل نے محکمہ ٹرانسپورٹ عہدیداروں کے ایک خانگی ہوٹل میں منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں نقدی لین دین سے پاک بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ریاستی حکومت نے بھی اس خصوص میں شعور بیدار کروانے کیلئے نقدی چلن کو رکوانے کی ہدایت دی ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ضلع میں ضلع نظم و نسق اور محکمہ پولیس40مواضعات میں عوام میں شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ اس موقع پر محکہ ٹرانسپورٹ کے عہدیدار بھی آٹوز ، کیاب ڈرائیورس کو بینکوں میں اکاؤنٹ کے اقدامات کریں اور ضروری طور پر آدھار نمبر اور سیل نمبر بھی اندراج کروانا چاہیئے۔ ڈاکٹر گورواپل نے بتایا کہ ڈیبٹ کارڈ، اسمارٹ فون موبائیل بینکنگ، پے ٹی ایم ادائیگی سے متعلق ڈرائیورس کو واقف کروانے کیلئے خصوصی پروگرام کیا جارہا ہے اور کہا کہ ضلع میں کسانوں، کرانہ مرچنٹ، ایف پی شاپس، پٹرول بینکس، گیاس ایجنسیوں کے انتظامیہ اور ڈیلرس خصوصی پروگرام کے ذریعہ معلومات فراہم کی گئی ہے۔ اس خصوص میں جوائنٹ کلکٹر کی زیر نگرانی عہدیداروں کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔