حیدرآباد۔ 30 جنوری (پی ٹی آئی) ضلع نلگنڈہ میں نامعلوم افراد نے ایک سرپنچ کا قتل کردیا۔ تفصیلات کے بموجب جے پلیندر ریڈی، مقامی سی پی آئی ایم لیڈر و سرپنچ صبح 9:30 بجے کوداڑ پولیس اسٹیشن کے حدود میں موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ پانچ چھ افراد کے گروپ نے کار میں مسٹر ریڈی کا تعاقب کیا اور کوداڑ بائی پاس روڈ پر انہیں روک کر فوراً تیز دھاری ہتھیاروں اور کلہاڑیوں سے حملہ کرکے راہ فرار اختیار کی۔ ریڈی کو فوراً قریبی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔ پولیس نے ریڈی کے سیاسی حریفوں پر اس حملہ کا شبہ ظاہر کیا۔ پولیس نے قتل کے الزام میں ایک کیس رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔